متحدہ عرب امارات

دھماکے سے متعلق اگر کچھ یاد ہے تو وه ڈیوٹی پر مامور پولیس والوں کے چہرے ہیں، ابوظبہی گیس دھماکے میں زخمی ہونے والے بھارتی شہری کے تائثرات جانیے

خلیج اردو
ابوظبہی : پیر کو ابوظہبی شہر کے ایک ریستوران میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد میں ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔

یہ ریستوراں خالدیہ مال کے قریب عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ہے جہاں ابوظہبی میں نئے رہائش اختیار کرنے والے اکھلیش بھی رہتے ہیں۔ اسپتال میں بستر پر پڑے وہ دھماکے والے دن کو یاد کرتا ہے۔ اسے دھماکے سے متعلق کچھ زیادہ یاد نہین لیکن ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور لوگوں کی خدمت کرنے والے سول ڈیوفنس اور ریسکیو ٹیمیں یاد ہیں۔

اکھیلیش اپنے اپارٹمنٹ کے پانچویں منزل پے رہتا ہے۔ وہ دوپہر کو اپنے کمرے میں آیا اور اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور عمارت کو ہلتے ہوئے محسوس کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور دھواں اٹھتا دیکھا۔

’’میں جانتا تھا کہ یہ کچھ برا تھا۔ میں بے چین تھا۔ میں فلیٹ میں اکیلا تھا اس لیے جلدی سے باہر نکلا۔ ہر طرف دھواں ہی دھواں تھاـ‘‘ اکھلیش نے سیڑھیوں سے زمین پر اپنا راستہ بنایا اور مقامی حکام کو آگ کی قطار میں دیکھا۔

اس کا کہنا ہے کہ "میں سیڑھیاں سے نیچے بھاگا اور گراؤنڈ فلور ایریا کو بہت زیادہ نقصان دیکھا۔ ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑوں کی وجہ سے میرے پاؤں پر چوٹیں آئیں۔ میرا دوست مجھے قریبی اسپتال لے گیا جہاں سے مجھے ایک پرائیویٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

اکھلیش کی دونوں ٹانگوں پر کئی ٹانکے لگے ہیں لیکن انہیں اچھی میڈیکل دیکھ بھال مل رہی ہے۔

اس نے شکرگزار ہوکر یاد کیا کہ اور باتیا کہ میری نظروں کے سامنے وہ پولیس اہلکار اور شہری دفاع کے لوگ ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button