خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کے ایک ہوٹل میں ہونے والے حالیہ گیس سلنڈر دھماکے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں 106 بھارتی نشانہ بنے۔ پیر کے روز فوڈ کیئر ریسٹورنٹ میں خالدیہ کے قریب ہونے والے واقعے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی ہلاک اور ایک سو بیس افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ابوظبہی محکمہ صحت کے حکام نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔
ابوظہبی محکمہ صحت کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید اور دبئی محکمہ صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے اسپتالوں میں جاکر زخمیوں سے تبادلہ خیال کیا اور وہاں پر موجود میڈیکل اسٹاف نے انہیں بریفنگ دی۔
Source: Khaleej Times