خلیج اردو
ابوظبہی : پاکستان میں اس وقت حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان پشاور سے مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یو اے ای میں کسی بھی قسم کا احتجاج یا کسی بھی طرح کی ریلی نکالنے سے ہرگز باز رہیں۔
بظاہر تو اس ہدایت نامے میں ظاہری طور پر عمران خان کے مارچ کا نام نہیں لکھا لیکن یہ اس مارچ سے ایک روز قبل ہی ایڈوئزری جاری کی گئی ہے۔
یہ ہدایت نامہ یو اے ای میں پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کو اسلام آباد پہنچ کر ’’ حقیقی آزادی مارچ ‘‘ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
منگل کو پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات میں تمام پاکستانیوں کی توجہ کیلئے ہے کہ مقامی قوانین کے مطابق کسی بھی قسم کا جلوس یا احتجاج غیر قانونی ہے۔
پیغام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور سیاق و سباق سے ہٹ کر سرگرمی بھی ممنوع ہے۔ تمام پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقامی قوانین کی پابندی کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے سے گریز کریں تاکہ وہ پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔
مسٹر خان پاکستان کے وزیر اعظ م کے طور پر ساڑھے تین سال خدمات سرانجام دینے کے بعد کثیر جماعتی اتحاد کی جانب سے پیش کیے گئے عدم اعتماد کی تحریک میں وزارت اعظمی کے عہدے سے ہٹائے گئے۔
Source: Khaleej Times