متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز : متحدہ عرب امارات میں مونکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکام نے ایڈوئزری جاری کر دی

خلیج اردو
ابوظہی : متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق وزارت صحت اور روک تھام نے متحدہ عرب امارات میں مونکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ اس وبا کا پہلا کیس 29 سالہ خاتون میں پایا گیا جو مغربی افریقہ سے ملک میں آئی تھی۔ حکام نے کہا ہے کہ خاتون کو ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے تمام عوامل متحدہ عرب امارات میں مضبوط نظام صحت کی وجہ سے ہے جہاں حکام کسی بھی مرض کی تشخیص کا جدید ترین سسٹم اور جلد پتہ لگانے کی پالیسی کے مطابق ہے۔

وزارت صحت اور ایمریٹائزیشن نے کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اس میں تفتیش، رابطوں کی جانچ اور ان کی صحت کی نگرانی کے مطابق ہے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صحت کے مقامی اتھارٹیز کے ساتھ ملکر ایپی ڈیمولوجیکل سرویلنس سسٹم اعلی گلوبل پریکٹس کی مدد سے یقینی بنائے کہ معاشرے کے افراد کی حفاظت کی جارہی ہے۔

وزارت صحت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مونکی پوکس سے متعلق افواہوں سے بچیں اور اس حوالے سے صرف سرکاری پلیٹ فارمز سے حاصل شدہ معلومات پر اکتفا کریں۔ صرف یو اے ای کی سرکاری سطح کے ہدایت نامے پر عمل کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button