متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان میں بنک اکاؤنٹ چلانے کیلئے اورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
11 مئی 2021
دبئی : پاکستان کے اسٹیٹ بنک نے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی رہائشیوں کیلئے بنک اکاؤنٹ کھولتگے وقت بائیومیٹرک ویریفیکیشن سے استثنیٰ دیا ہے۔

ابوظبہی میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بنکوں کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ نادرا سے کہے کہ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے بجائے ای ویریفیکیشن کرائی جائے۔

بیرون مک پاکستانیوں کو اپنی شناخت کا مناسب اور لازمی ثبوت دینا ہوگا، جیسے ان کو ویلڈ پاسپورٹ ، ویزہ ، قومی شناختی کارڈ اور نائکوپ یعنی اورسیز پاکستانیوں کیلئے بنا قومی شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا۔

اس سے قبل نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کو اپنے ملک میں جاکر بایئیومیٹرک کی ضرورت پڑتی تھی جس سے پاکستانیوں کو بہت مسئلہ تھا اور اب ان کی یہ شکایت دور کر دی گئی ہے۔

یہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کے اس ہدایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں کے مشائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں ڈیڑھ ملین سے زیادہ پاکستانی رہتے ہیں۔

مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط کے تحت ایک ایسا اکاؤنٹ جو ایک سال سے کام نہیں کررہا ہو ، کو غیر فعال سمجھا جائے گا، صارف کے پوسٹل / ای میل ایڈریس ، رجسٹرڈ موبائل ، یا لینڈ لائن نمبر کے توسط سے غیر فعال اکاؤنٹ کو باضابطہ درخواست پر دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر توثیق نادرا کے ای ویریفیکیشن کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی اس حوالے سے خصوصی کسی بھی بنک کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں اور اس کیلئے [email protected] پر وہ ای میل بھجوا سکتے ہیں یا وہ اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر کے نام خط لکھ سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات سمیت دیگر بیرون ممالک میں رہائش پزیر پاکستانیوں کیلئے آسانی ہے کہ اپنے متعلقہ بنک سے رابطہی کریں یا موبائل اپلیکیشن سے اپنے مسائل اجاگر کرے۔

بنک کی جانب سے پرانا بنک کارڈ منسوخ کرکے نیا جاری کیا جائے گا۔ صارف کسٹمر سروس کے نمبر پر کال کر سکتاہے اور اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کر سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button