متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی تمام امارات کے لیے نماز عید کے وقت کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں یہ تیسری عید ہوگی جو کورونا وبا کے دوران منائی جائے گی۔ گزشتہ دونوں عیدوں کو طرح اس سال عید الفطر پر بھی کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ اور نماز عید سماجی فاصلے کے اصول کے تحت ادا کی جائے گی۔

اگر شوال کا چاند آج شام کو نظر آجاتا ہے تو یو اے ای میں عید الفطر کل یعنی 12 مئی کو ہوگی بصورت دیگر عید الفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔

حکام کی جانب سے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کے لیے عید کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کے درج ذیل ہے:

ابوظہبی:

  • ابوظہبی شہر میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 57 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • العین میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • مدینت زید میں عید کی نماز 6 بج کر 1 منٹ پر ادا کی جائے گی

دبئی:

  • دبئی کے اسلامک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دبئی میں نماز عید 5 بج 55 منٹوں پر ادا کی جائے گی۔

شارجہ:

  • شارجہ شہر اور ہمریاہ میں عید کی نماز 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • الدھائد اور بتائح میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • المدام اور ملیحہ میں عید کی نماز صبح 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • جبکہ شمالی علاقے میں عید کی نماز 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی

عجمان:

  • عجمان میں نماز عید 5 بج کر 51 منٹ پر ادا کی جائے گی

راس الخیمہ:

  • راس الخیمہ میں نماز عید صبح 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی

ام القواین:

  • ام القواین میں نماز عید صبح 5 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی

فجیرہ:

  • فجیرہ امارات میں نماز عید صبح 5 بج کر 48 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عید کی نماز اور خطبے کا وقت 15 منٹ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ لہذا مساجد نماز سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں گیں اور نماز کے فوری بعد بند کر دی جائیں گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button