متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مئی 2021 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا ، پیٹرول مہنگا ہوگیا

خلیج اردو
28 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مئی کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا علان ہو گیا۔ یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس فالو اپ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق سپر 98 پٹرول مئی میں 2.30 درہم فی لیٹر تک بڑھ جائے گا ۔ جبکہ اس ماہ کے حساب سے 2.29 درہم فی لیٹر تھا۔ اسپیئشل 95 پٹرول کی قیمت اب 2.18 درہم فی لیٹر ہوگی ہے جو اس سے پہلے 2.17 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 فیول کی فی لیٹر قیمت 2.11 درہم ہوگی۔ تاہم ڈیزل کی قیمت مئی کے مہینے میں 2.22 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں کم ہو کر 2.17 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔ امکان ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں ہونی والی کمی دوبارہ سے معمول پر جلد آئے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button