
خلیج اردو
28 اپریل 2021
دبئی :ایک سال تک بے روزگار رہنے والے بھارتی شہری نے آخرکار ناامید ہوکر اپنے ملک واپس جاکر پریشانی اور ناامیدی کی زندگی گزار رہا تھا کہ اسے دبئی سے کال موصول ہوئی۔
شمالی بھارت کی ریاست کیریلہ سے تعلق رکھنے والے افصال خالد کی زندگی اچانک بدل گئی جب اسے کہا گیا کہ وہ 22 ویں محزوز ہفتہ وار لاٹری کا فاتح ہے اور اسے 300ہزار درہم کا انعام ملے گا۔
افصال کا کہنا ہے کہ یہ رمضان میں اللہ کی طرف سے ایک تھٖہ ہے، میں کافی بجھا سا تھا اور پریشان تھا اور اپنے بے روزگاری کیلئے پریشان تھا اور اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ ہفتے کی راات جب میں نیند سے اٹھا اور اپنے ای میل چیک کررہا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ میں نے 300 لاکھ درہم کی لاٹری جیتی ہے۔
لاٹری کا ایک بڑا حصہ خیرات کیلئے وقت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے افصال کا کہنا ہے کہ میں پہلے اس رقم سے صدقہ دوں گا کیوں کہ خدا کا شکر ادا کرنے اور مجھے ملنے والی نیکی کو آگے بڑھانا یہ میرا طریقہ ہے۔ میں خاص طور پر کوشش کروں گا اور ان لوگوں کی مدد کروں گا جو ملازمت سے محروم ہیں۔
افسل نے بتایا کہ اسے فیس بک سے محزوز ڈرا کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور وہ ہفتہ وار ڈرا پر باقاعدگی سے درخواست دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس آن لائن ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی میزبانی کیلئے محزوز انتظامیہ کا بہت شکر گذار ہوں کیونکہ اس سے پوری دنیا کے لوگوں کو حصہ لینے اور زندگی کو تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اب میری زندگی ہمیشہ کیلئے بدل گئی ہے۔
Source : Khaleej Times