
خلیج اردو آن لائن:
دبئی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی کے پارکوں میں الیکٹرک سکوٹر لیجانا منع ہے۔
دبئی بلدیہ کا پابندی عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اقدام حادثات سے محفوظ رہنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں، بلدئہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے پارکوں میں موٹر سائیکل لیجانے پر بھی پابندی عائد ہے۔
اور سائیکلوں کے ٹریک پہ واک کرنا منع ہے۔ جبکہ سائیکل چلانے کی حد رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ دبئی بھر میں الیکٹر ک سکوٹروں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
تاہم، اب تک دبئی کے صرف پانچ ضلعوں میں ای سکٹروں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ جن میں الریگا، جمیرہ لیک ٹاورز، شیخ محمد بن راشد بولےوارڈ، دبئی انٹرنیٹ سٹی، سیکنڈ دسمبر اسٹریٹ۔
رہائشیوں نے حکام کو شکایت کی تھی کہ گلیوں میں سے تیز رفتاری سے گزرنے والے ای سکوٹر کمیونٹی کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔
For everyone's safety at public parks, #DubaiMunicipality announces that it is not allowed to use electric scooters in public parks to avoid accidents. Please follow Dubai Municipality's instructions to ensure your safety and the safety of everyone. pic.twitter.com/OhhbMcZr8X
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) April 29, 2021
Source: Khaleej Times