متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنا یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مالی اعانت کرنا جرم ہے ، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا

خلیج اردو
29 اپریل 2021
ابوظہی : ابوظبہی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے جرائم پیشہ سرگرمیوں جیسے مشکوک بنک اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔ یہ رقم غیر قانونی کارروائیوں جیسے منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہوتی ہے اور ایسا کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ مجرموں کی مدد کرنے والوں کے خلاف فوجداری جرم کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ قانون کے لمبے ہاتھوں سے بچ نہیں پائیں گے جو ملک کے اندر یا باہر مجرموں کو جعلی اکاؤنٹس کی مدد سے رقوم بھیج رہے ہیں اور ان کو قانون اپنی گرفت میں لے گی۔

اس کے خلاف سوشل میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم اکاؤنٹس میں اپنے اکاؤنٹس سے رقم بھجوانا کتنا بڑا جرم ہے اور کیسے یہ لوگ غلط ہاتھوں میں کھیل جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے دوست یا رشتہ داروں کے ڈاکومنٹس کا غلط استعمال کرکےنامعلوم بنک اکاؤنٹس میں رقم بھجواتے ہیں جو بعد میں مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

عدالتی حکام نے رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جب بھی کوئی ان سے اپنے بینک اکاؤنٹ سے دوسرے نامعلوم اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے میں مدد کی درخواست کرے یا کسی بھی عذر کے تحت نقد رقم بھیجنے کیلئے ان کی ذاتی دستاویزات استعمال کرے تو وہ محتاط رہیں۔

ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے جال میں پھنسنے سے گریز کریں کیونکہ انھیں بلاجواز جرائم کے ارتکاب کے لئے ذمہ دار اور قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا اور یہ عذر قبول نہیں ہوگا کہ ان کے ساتھ تو دھوکہ ہوا ہے۔

اس سے قبل رمضان المبارک کے مقدس مہینے میںر ایک بیداری اور آگاہی مہم چلائی گئی تھی جو 13 اپریل سے شروع ہوئی تھی۔ اس مہم میں پانچ مختصر ویڈیوز کے ذریعے یہ پیغام پھیلانے پر توجہ دی گئی تھی جس میں ان مجرمانہ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے متعلق وسیع موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ویڈیوز جو اسی طرح کے واقعات کی بنیاد پر بنی ہیں ان کا مقصد آگاہی بڑھانا ، جرائم کو کم کرنا اور ممکنہ متاثرین کو مجرموں کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button