متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر یو اے ای پولیس کے جشن کی شاندار ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے 50 ویں سال کے جشن کے لیے ساتوں امارات میں سے پولیس پیٹرول، فائر اانجن، اور ایمبولینسیں اکٹھی ہوئی گئی۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ دبئی پولیس کے لگژری گاڑیوں کے فلیٹ سمیت پولیس پیٹرول  کی متعدد گاڑیاں یو اے ای کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے 50 سال مکمل ہونے کے حوالے سرکاری سطح پر تقریبات اور جشن 6 اپریل سے شروع کیا گیا ہے۔ اور یہ تقریبات جو 31 مارچ 2022 تک جاری رہیں گی۔  31 مارچ 2022 تک متحدہ عرب امارات اپنے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منائے گا اور آنے والے 50 سالوں کے لیے تیاری کرے گا۔

1971 میں 7 اماراتوں کے اتحاد کے بعد قائم ہونے والے متحدہ عرب امارات کو 2021 میں 50 سال ہوگئے ہیں

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button