خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

صدر یو اے ای شیخ محمد کی ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ابوظہبی ہفتہ پائیداری میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورہ پر آئے کئی عالمی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

صدر عزت مآب شیخ محمد سے ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے موقع پر زیمبیا کے صدرہاکینڈے ہیچی لیما ، گھانا کے صدرنانا اکوفو-اڈو،یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی اورموزمبیق کے صدر فلپ جیکنٹو نیوسی نےالگ الگ ملاقات کی۔

عزت مآب نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران چاروں رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انکی اور ان کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات اور متعلقہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عزت مآب نے ابوظہبی ہفتہ پائیداری اور عالمی سطح پر پائیداری کو فروغ دینے میں اس کے کردار کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات اور ان کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ملاقاتوں میں اقوام متحدہ کی فریقین کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کاپ28) کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کی میزبانی اس سال متحدہ عرب امارات کر رہا ہے، اس موقع پر موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کرنے اور ترقی پذیر اور غریب ممالک، خاص طور پر افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کاپ28 کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔

ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید آل نھیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان،صدارتی عدالت کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیرشیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نھیان، متحدہ عرب امارات کے صدرکے سفارتی مشیرڈاکٹر انورقرقاش،وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئر عیسی سیف محمد المزروعی بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button