متحدہ عرب امارات

سال 2021 میں متحدہ عرب امارات میں آنے والی سرکاری چھٹیوں کی تفصیل

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں پہلی سرکاری چھٹی یکم جنوری کو نئے سال کی خوشی میں تھی۔ اس کے بعد شب معراج کے دن اسلامی طور پر چھٹی منائی جاتی ہے لیکن گزشتہ دو سالوں سے یو اے ای حکومت نے شب معراج کی چھٹی پر بھی پابندی عائد کر  رکھی ہے۔

لہذا ان دو چھٹیوں کو نکال کر یو اے ای کے ملازمین کے لیے 13 سرکاری چھٹیاں باقی رہ گئی ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں:

  • عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی۔ اور عید الفطر 12 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان کا جس کا مطلب ہے یواے ای کے رہائشیوں کے پاس چھٹیوں کا ایک طویل ہفتہ ہوگا۔
  • باقی بچ جانے والی سرکاری چھٹیوں میں دوسری سرکاری چھٹی عرفات کے دن یعنی حج کے دوسرے دن کی ہوگی۔ جو کہ 18 جولائی بروز اتوار ہونے کا امکان ہے۔
  • عرفات کی چھٹی کے ساتھ ہی آئیں گیں عیدالضحیٰ کی تین چھٹیاں، جو کہ 19 جولائی سے شروع ہو کر 21 جولائی تک ہوں گیں۔
  • اس کے بعد آئے گی نئے ہجری سال کی خوشی میں سرکاری چھٹی جو کہ 12 اگست بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ جس کے مطلب ہے رہائشیوں کے پاس ایک طویل ویک انڈ ہو گا۔
  • اگلی سرکاری چھٹی پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کی خوشی میں منائی جائی گی۔ جو کہ 21 اکتوبر بروز جعمرات کو آنے کا امکان ہے۔
  • ملک کے لیے جان دینے والوں کے اعزاز میں یکم دسمبر کو سرکاری چھٹی کی جاتی ہے اور ملک کے لیے جان دینے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔
  • اس کے بعد سال 2021 کی آخری سرکاری چھٹیاں یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر ہوں گیں۔ یو اے ای کا قومی دن 2 اور 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button