متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس نے ایمرجنسی ریسپانس ٹائم میں 12% بہتری پائی ہے

10 اکتوبر 2021
راس الخیمہ : تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق راس الخیمہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز کے ایمرجنسی رسپانس ٹائم میں 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2021 کی پہلی ششماہی میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس نے ہنگامی حالات کے ھوالے سے اپنی تیاریوں میں بہتری لائی ہے جہاں عملے کی تربیت اور ان کے کام کے طریقہ کار کوو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس سے راس الخیمہ کی حفاظت اور سلامتی کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

راس الخیمہ پولیس میں سینٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر محمد سعید الحمیدی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ نتائج وزارت داخلہ کے ہنگامی حالات میں تیزی سے ردعمل کے ذریعے سلامتی ، حفاظت اور بحرانوں کیلئے تیاری کو بڑھانے کے اسٹریٹجک ہدف کا ایک مجسمہ ہیں۔

پولیس نے ایسے ترقیاتی انیشیٹو متعارف کرائے ہیں جو کارکردگی کے اشاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔

اسٹریٹیجک نمبر انیشیٹیو کا اجراء جیسے ابتدائی ردعمل انیشیٹو جس کا مقصد پٹرولنگ آفیسر کو عزت دینا ، نے مثبت نتائج دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل جاسم محمد اشتیری ال تونائیجی نے مزید کہا ہے کہ فورس نے امارت کے تمام حصوں میں چوبیس گھنٹے گشت کی موجودگی کو بھی موئثر بنایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button