متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں 12 لاکھ 70 ہزار سے زائد طلبہ نئے تعلیمی سال کے لیے اسکول پہنچ گئے

یو اے ای کے اسکولوں میں ڈیجیٹل سٹیزن شپ اسباق کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ اسکولوں نے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل سٹیزن شپ اور ڈیجیٹل ذمہ داری کے اسباق پر توجہ بڑھا دی ہے جبکہ اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی بھی نافذ ہوگئی ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق مقصد صرف موبائل فون ضبط کرنا نہیں بلکہ طلبہ کو ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن سیفٹی، اسکرین ٹائم اور ڈیجیٹل ویلبیئنگ سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

یو اے ای میں گزشتہ سال وزارتِ تعلیم کے تحت سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ خلاف ورزی کی صورت میں فون ضبط کیا جاسکتا ہے۔ نجی اسکولوں میں اس پابندی پر عملدرآمد کے لیے مختلف طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں، جن میں فون محفوظ جگہ پر جمع کروانا بھی شامل ہے۔

اسکول حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد ٹیکنالوجی کو تعلیم سے دور کرنا نہیں بلکہ ذاتی اسمارٹ فونز سے پیدا ہونے والی توجہ کی کمی اور غیر ضروری اسکرین ٹائم کو محدود کرنا ہے۔

ابوظبی کے ایک اسکول کی پرنسپل کے مطابق طلبہ کو تعلیمی مقاصد کے لیے اسکول کی نگرانی میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس استعمال کرنے کی اجازت برقرار ہے، تاہم ذاتی اسمارٹ فونز کو الگ زمرے میں رکھا گیا ہے۔

اسکول سربراہان کے مطابق صرف سات گھنٹے موبائل فون ضبط کرنا کافی نہیں۔ طلبہ کو یہ سکھانا بھی ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کب ان کے لیے فائدہ مند ہے اور کب ان کی توجہ اور وقت متاثر کررہی ہے۔

اس مقصد کے لیے اسکولوں میں اسکرین ٹائم، سوشل میڈیا، آن لائن سیفٹی، توجہ برقرار رکھنے اور نیند پر ٹیکنالوجی کے اثرات جیسے موضوعات بھی زیر بحث لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button