
خلیج اردو
05 ستمبر 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات نے تیس اگست سے ویزوں کے اجراء کا سللہس شروع کر رکھا ہے جس میں کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے تمام ممالک کے شہریوں کو ملک میں آنے کیلئے خوش آمدید کہا گیا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو بھی ویزہ دیا جارہا ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے سفری لحاظ سے محدود شدہ تھے۔
فی الحال بھارت اور پاکستان سمیت کچھ ممالک سے سفری حوالے سے محدود کیے گئے ممالک میں شامل ہیں۔ سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اقوام متحدہ سے تصدیق کیے گئے ویکسین لگوا چکے ہوں۔
مسافر اپنے ویکسینیشن کی سرٹیفیکٹ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے کے ساتھ الہوسن اپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
سفر سے پہلے مسافروں کو خود کو آئی سی اے کے موبائل اپلیکیشن کے ارئیول سیکشن میں خود کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔
رجسٹر ارائیول فارم کو مکمل کیجئے اور اپنا ویکسینشن سرٹیفیکٹ اپلوڈ کیجئے۔ اس پر آپ کو ایک میسج ملے گا جس میں الہوسن اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کا مرحلہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے پر سیاحوں کو آئی سی اے اپلیکیشن پر یا اس کی ویب سائیٹ سے یونائیٹڈ آئڈنٹیفیکیشن نمبر یو آئی ڈی موصول ہوگا۔
اب الہوسن ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں رجسٹریشن کیجئے۔ اس کیلئے یو آٗی ڈی کا نمبر اور آپ کا فون نمبر استعمال ہوگا جو آپ نے آئی سی اے پر رجسٹریشن کے وقت استعمال کیا ہو۔
سیاحوں کو ون ٹائم پاسورڈ یا او ٹی پی موصول ہوگا تاکہ وہ الہوسن اپلیکیشن پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں۔ الہوسن ایپ کی مدد سے سیاح اپنے ویکسینشن ، ٹیسٹ رزلٹ یاد دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں جو کیو آر کوڈ سے منسلک ہوتا ہے۔
Source : Khaleej Times







