متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کو معاشی اور اقتصادی اشاریوں میں دنیا کا بہترین ملک قرار دیدیا گیا

خلیج اردو

دبئی: نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات152 اقتصادی و معاشی اشاریوں میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی عوام اپنی حکومت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عوام کے اعتماد کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے مزید لکھاکہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ بہترین رہا ہے۔شیخ محمد نے گزشتہ برس ملک کی بے مثال کامیابیوں کو سراہا تھا۔ان کا کہنا تھا لاکھوں افراد نے متحدہ عرب امارات کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں غیر ملکیوں کی محنت کو بھی سراہا۔

شیخ محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت اور مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پُرکشش ہے۔یو اے ای نے کورونا وبا کے باجود لاکھوں سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔شیخ محمد نے سال 2021 کق چیلنجز سے بھرپور قرار دیا تاہم انہوں نے نئے سال کے دوران مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button