متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:ابوظہبی میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن سے متعلق شرائط سے آگاہ کر دیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:ابوظہبی کی وزارت سیاحت اور ثقافت نے امارات آنے والے ویکیسن شدہ اور غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے گائیڈلائنز جاری کر دیں۔امارات کی جانب سے کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں سیاحوں کو داخل ہونے کیلئے کورونا ویکیسن کا بوسٹر شاٹ لگوانا لازم نہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائنز کے مطابق ابوظہبی میں حکومت کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ مخصوص کمپنیوں کی کورونا ویکسینز ہی قبول کی جارہی ہیں۔اس لئے ابوظہبی آنے والے افراد کو ان ویکسینز کی فہرست کو دیکھ کر کورونا ویکسین لگوانی چاہیئے۔

مسافروں کو آمد سے دو دن قبل شناحت اور شہریت اتھارٹی کی ایپ یا حکومت کی ویب سائٹ پر آرائیول فارم بھرنا ہوگا۔تمام مسافروں کو اس پلیٹ فارم پر اپنی کورونا ویکسین کی تصدیق کرانا ہوگی۔فارم میں مسافروں کو ذاتی معلومات،پاسپورٹ کی تفصیلات، ابوظہبی میں رہائشی پتہ اور کورونا ویکسین کی سرٹیفیکیٹ دینا ہوگا۔

ابوظہبی سفرکرنے والے مسافروں کو پرواز سے دو روز قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی سفر کرنے کے اہل ہونگے۔ابوظہبی آمد پر مسافروں کا ایک اور مفت پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا جس کی رپورٹ نوے منٹ میں فراہم کر دی جائے گی۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو آمد کے چھ روز بعد ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔گرین لسٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں آمد کے چوتھے اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد کو آمد کے چھ اور نو دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہونگے جبکہ انکو قرنطینہ نہیں گزارنا پوگا۔جو ممالک گرین لسٹ میں شامل نہیں، وہاں سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے بعد رپورٹ منفی کی آنے کی صورت میں دس روز کے قرنطینہ کی شرط ہوری کرنا ہوگی۔ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد کے کلائیوں میں ایک مخصوص بینڈ باندھا جائیگا جس کے ذریعے دس روز کے قرنطینہ کے دوران انکی خصوصی نگرانی کی جائیگی۔

غیر ویکیسن شدہ افراد کو ہوٹلوں میں صرف رہائش کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں ہوٹلوں میں کھانا کھانے اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ براستہ گاڑی دبئی سے ابوظہبی سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے اینٹری پوائنٹ پر ایک خصوصی لین بنائی گئی ہے جس میں ایک سروس آفس قائم کیا گیا ہے ۔ان انٹری پوائنٹس پر ویکسین شدہ سیاحوں کو کورونا کی مکمل ویکسینیشن کا ثبوت دینے کے ساتھ ساتھ چودہ دن کے اندر اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دیکھانا ہوگی۔غیر ویکسین شدہ افراد کو چار دن کے اندر کرائے گئے پی سی آر کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

ابوظہبی آنے والے تمام مسافروں کو انٹری پوائنٹس پر ای ڈی ای اسکینر کے ذریعے اسکین کیا جائیگا۔کورونا کی علامات رکھنے والوں جو فوری طور پر خصوصی ٹیسٹ کیلئے پھیجا جائے گاجس کی رپورٹ صرف بیس منٹ میں ملے گی۔ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو ابوظہبی میں قرنطینہ گزارنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button