متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آج سہ پہر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

 

خلیج اردو آن لائن:

اگرچہ 12 اپریل بروز پیر کو دن کے وقت  متحدہ عرب امارات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے لیکن یو اے ای کے محکمہ موسمیات کے مطابق سہ پہر کے وقت بارش کی توقع ہے۔

این سی ایم کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہانا ہے کہ "موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ لیکن صبح کے وقت مشرق سے ہلکے بادل نمودار ہوں جن سے کنویکٹو بادل بننے اور دوپہر میں بارش ہو سکتی ہے”۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہواؤں کے باعث گرد اٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز یو اے ای کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری اور بارش ہوئی۔ این سی ایم کے مطابق مصافی کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی جبکہ راس الخیمہ کی کچھ وادیوں میں بارش رپورٹ کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button