خلیج اردو
25 مئی 202
العین : العین کی ابتدائی عدالت نے ایک نوجوان پر بھاری جرمانہ اس وجہ سے عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کے جزبات کو ٹھیس پہچایا ہے۔
ایمریت الیوم کے مطابق ایک نوجوان خاتون نے ایک مرد کے خلاف لا سوٹ کیا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ سے اسے 100 ہزار درہم کا ہرجانہ ادا کرے۔
خاتون کے مطابق نوجوان نے انہیں میسج کرکے الزام لگایا کہ وہ اور مردوں کے ساتھ تعلق میں ہے۔ اس الزام سے خاتون کے مطابق ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
خاتون نے ان کے جذباتی نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔
عدالت نے اخلاقی اور جذباتی نقصان کے بدلے خاتون کو 20 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
Source : Khaleej Times







