
خلیج اردو آن لائن:
برطانیہ کے متحدہ عرب امارات میں موجود سفارت خانے کی طرف یو کے سے یو اے ای آنے والے سیاحوں کے لیے نئی سفری ایڈوائس جاری کردی ہے۔ جس میں سفر سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے حوالے قواعد و ضوابط کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
یو کے سے یو اے ای آنے والے سیاحوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط درج ذیل ہوں گے:
برطانوی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین قواعد و ضوابط کے مطابق 16 جنوری صبح 8 بجےکے بعد براستہ یو کے یا براہ راست یو کے سے دبئی پہنچنے والے سیاحوں اور ویزٹرز کے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہوگی۔
اور یہ ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے سے زیادہ پہلے نہ کروایا گیا ہے۔
ٹیسٹ کی منفی رپورٹ چیک ان سے پہلے دیکھانا ضروری ہوگی۔
یو کے سے دبئی آنے والے دبئی کے رہائشیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:
یو کے کیجانب سے غیر ملکی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق براستہ یو کے یا برطانیہ سے براہ راست دبئی آنے والے دبئی کے رہائشیوں کے پاس دو آپشن ہوں گیں:
پہلی آپشن ہوگی کہ دبئی کے رہائشی چاہیں تو یو کے میں سفر سے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھا سکتے ہیں یا وہ چاہیں تو دبئی ایئرپورٹ پہنچ کر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ اور دبئی ایئرپورٹ پہنچ کر ٹیسٹ کروانے والے مسافروں کو ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔
اور مزید برآں، ممکن ہے کہ مسافروں کو اس بات قطع نظر کے انہوں نے پہلے سے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے یا نہیں انکا دبئی پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
یو کے سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کو درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:
یو کے ابوظہبی آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور روانگی سے پہلے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔
ابوظہبی پہنچنے پر ایک اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
ابوظہبی میں داخل ہونے والے مسافروں کو حکومت کی طرف فراہم کردا گھڑی باندھنی ہوگی۔ اور 10 دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔
مزید برآں، ابوظہبی میں قیام کے دوران 6 دن بعد کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور 6 دن سے زیادہ قیام کرنے والوں کو 12ویں دن بھی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
ابوظہبی سے یورپ یا یوکے جانے والے مسافروں کو سفر سے پہلے 96 گھںٹوں کے دوران کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اس کی منفی رپورٹ روانگی سے پہلے دیکھانی ہوگی۔ جبکہ دبئی سے یو کے جانے والے مسافروں پر اس شرط کا اطلاق نہیں ہوتا۔
دبئی آنے والے رہائشیوں کو دبئی کے سفر سے پہلے واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا تاہم دیگر امارات میں آنے والوں کو منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Source: Gulf News