
خلیج اردو آن لائن:
فلپائن نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم تشخیص ہونے کے بعد 30 سے زائد ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے لگائی سفری پابندیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔
اس پابندی کے تحت اب فلپائنی باشندے بھی اپنے ملک واپس نہیں آ پائیں گے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں کورونا کی نئی قسم کے پہلے مریض ہونے کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے فلپائن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی اس علاقے کے باقی ممالک سے زیادہ ہے۔
خیال رہے اس سے پہلے فلپائن نے 19 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیاں عائد کی تھیں جو کہ 15 جنوری تک کے لیے لگائی تھی۔ تاہم اب اس پابندی کو 30 ممالک تک بڑھاتے ہیں 31 جنوری تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس پابندی میں یو کے اور چین سے آنے والے مسافر بھی شامل ہیں۔
دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ جاپان، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، اسرائیل، فرانس ، جرمنی، او اٹلی سے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خیال رہے اس سے پہلے درج بالا ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن کے قرنطینہ کی شرط کے ساتھ فلپائن میں داخلے کی اجازت تھی۔ جو اب 31 جنوری تک کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times