
خلیج اردو
15 جنوری 2021
کوالالمپور : ملائیشیا میں پاکستان کے قومی ائیر لائن پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالا لمپور ائیرپورٹ پر مقامی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج جمعہ کوالالمپور پہنچی تھی۔ طیارہ عدالتی احکامات پرتحویل میں لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیا گیا۔پی آئی اے نے 2015ء میں بوئنگ 777 ویتنام کی ایک کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔ اس حوالے سے ردعمل میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی احکامات پر تحویل میں لیا گیا ہے۔معاملے پر برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔ ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طیارے کو تحویل پر لینا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے۔
A PIA aircraft has been held back by a local court in Malaysia taking one sided decision pertaining to a legal dispute between PIA and another party pending in a UK court.
The passengers are being looked after and alternate arrangements for their travel have been finalized.
— PIA (@Official_PIA) January 15, 2021