خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا %99 سیکیورٹی کوریج اور 2 منٹ رسپانس ٹائم کیساتھ منفرد پولیس اسٹیشن

خلیج اردو: دبئی کے الرفا پولیس سٹیشن نے اپنے دائرہ اختیار میں 99 فیصد سیکورٹی کوریج کیساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال کے لیے دو منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ کا اوسط رسپانس ٹائم حاصل کرلیا ہے۔

ان اعدادوشمار کا انکشاف اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کرمنل انویسٹی گیشن افیئرز میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے پولیس اسٹیشن کے معائنہ کے دوران کیا۔

المنصوری نے اسٹیشن کے ملازمین کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی امارات کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ کام کرنے پرحوصلہ افزائی کی-

ٹریفک کے معاملات
معائنہ کے دورے کے دوران، المنصوری نے ٹریفک رجسٹریشن سیکشن کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا، جس کو 2021 کے دوران 188 ٹریفک رپورٹس موصول ہوئیں، جن میں سے تین مہلک حادثات تھے۔ اسٹیشن نے اندرونی اور بیرونی شراکت داروں کے ساتھ مل کر، خلاف ورزی کرنے والی 70 گاڑیاں، 93 موٹر سائیکلیں، اور 142 سائیکلیں ضبط کیں اور 638 پیدل چلنے والوں کو جے واک کرنے پر ٹکٹ جاری کیے۔

اسسٹنٹ کمانڈر انچیف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، سکولوں کی حفاظت، پیدل چلنے والوں کی حفاظت، اور سائیکلوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹریفک قانون سے نمٹنے کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ساتھ سات مہمات چلا کر موٹرسائیکلوں اور بائیسکلز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں سٹیشن کی کوششوں کو سراہا۔

چیک باؤنس
انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیشن نے 2020 میں 298 ملین درہم کے مقابلے میں 2021 میں 237 ملین درہم مالیت کے باؤنس چیک تنازعات کو حل کیا۔

المنصوری کو اسٹیشن کی طرف سے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا، جس سے ملازمین کی خوشی میں 99 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button