خلیج اردو
ابوظبہی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری ابوظہبی نے یو اے کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق سر بنی یاس سالانہ فورم کے سائیڈ لائینز پر ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد ہر یو اے ای کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
پاک یو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مسٹر بھٹو نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا