متحدہ عرب امارات

عجمان کی 85 فیصد نجی ٹیکسیوں میں اسمارٹ میٹر لگا دیے گئے، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات کی پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے امارات میں چلنے والی 85 فیصد ٹیکسیوں میں اسمارٹ میٹر انسٹال کر دیے۔ اس سال کے اختتام تک 100 فیصد ٹیکسیوں میں یہ میٹر انسٹال کر دیے جانے کا امکان موجود ہے۔

اس اقدام کے مقصد صارفین اطمینان میں اضافہ کرنا ہے اور یہ اقدام وزارت داخلہ کے بڑے اہداف میں سے ایک ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ احمد الحسنی نے بتایا کہ ان میٹروں میں آپٹیکل سنسر، ٹیکسی کی رفتار کو مانیٹر کر سکتے ہیں، تازہ ترین نقشوں پر مشمتل ہیں اور مسافروں کے لیے آسان ادائیگی اور حفاظت کا نظام فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمے نے نجی ٹیکسیوں کو اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپ گریڈ کر دیا ہے۔

یہ میٹر تمام نجی ٹیکسیوں کو ٹریک کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور کیش کی صورت میں کرایوں کی ادائیگی کے نظام کو ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

ٹیکسی ڑائڈ مکمل ہونے کے بعد صارف کو اسکے موبائل پر ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات کا میسج موصول ہو جاتا ہے۔

مزید برآں، ان میٹروں کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کنٹرول سنٹر نجی ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔ جو ایمرجنسی کیصورت مدد فراہم کرے گا یا گاڑی میں مسافر کا قیمتی سامان چھوٹ جانے کی صورت میں واپس حاصل کرنے آسان ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button