متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 12 اگست کے بعد ویزٹ ویزہ پر مقیم افراد پر جرمانہ عائد ہوگا : آئی سی اے

12جولائی کو آرڈر جاری ہوا تھا جس میں ویزٹ ویزہ پر مقیم افراد کو ایک مہینہ کی مزید مہلت دی گئی تھی

(خلیج اردو دوبئی ) متحدہ عرب امارات کے محکمہ آئی سی اے نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ویزٹ پر آئے افراد جنکا ویزہ مارچ سے ختم ہوچکا ہے ایک مہینہ میں ویزہ اپڈیٹ کریں یا ملک واپس چلے جائے بصورت دیگر ان پر جرمانے کا اطلاق ہونا شروع ہوجائے گا ۔

ویزٹ پر آئے افراد جنکا ایک مہینے کا ویزہ تھا اسکی ایکسٹنشن ممکن ہے لہذا اگر متحدہ عرب امارات میں رہنا ہے تو مزید ایکسٹنڈ کریں ۔ اگر ویزٹ ویزہ تین مہینوں کا ہے تو ورک پرمٹ یا آزاد ویزے میں منتعقل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر ویزٹ ویزہ میں تبدیلی نہیں کرنی تو بہتر ہے کہ ملک واپسی کا ٹکٹ وصول کیا جائے ورنہ پھر 12 اگست سے جرمانے شروع ہوجائینگے۔

آئی سی اے کے اعلی عہدیدار بریگیڈئر خامیس آل کابی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پہلا آرڈر منسوخ کردیا ہے جس کے تحت ویزوں کی معیاد 31 دسمبر تک تھی لہذا کسی بھی تشویش ناک صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بتائے ہوئے ٹائم فریم کے اندر ان احکامات پر عمل کریں ۔

بریگیڈئر خامیس آل کابی نے مزید کہا کہ ویزٹ پر آئے افراد کی واپسی کے لئے لائے عمل جلد واضح کیا جائیگا اور ٹکٹوں کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

بریگیڈئر آل کابی کے مطابق امارات سے باہر افراد کے لئے آنے سے پہلے اپرول لازمی لینا ہوگی جس کے ساتھ ہی کویڈ منفی ٹیسٹ درکار ہوگا ۔ غیر ملکی افراد کی واپسی کے عمل کو شروع کیا گیا ہے اور جلد ہی اس میں مزید پیش رفت متوقع ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button