عالمی خبریں

لینڈنگ سے قبل طیارہ لرزتا رہا، مسافر خوف زدہ ہو کر چیخنے لگے

ائیر لائن انڈیگو کی فلائٹ لینڈنگ سے قبل بری طرح لرزنے لگی، جس سے مسافر خوف زدہ ہوکر چیخنے لگے اور قرآنی آیات کا ورد کرنے لگے

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کشمیر، سرینگر کے لیے آنے والی بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی فلائٹ لینڈنگ سے قبل بری طرح لرزنے لگی، جس سے مسافر خوف زدہ ہوکر چیخنے لگے اور قرآنی آیات کا ورد کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ دومنٹ تک جھولتا رہا۔ کیبن کے اندر سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ ٹربولینس کی وجہ سے قریب دو منٹ تک آگے پیچھے ہلتا رہا۔ ویڈیو میں مسافروں کو چیخ و پکار کرتے دیکھا سکتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھے مسافر اپنا بیلنس برقرار نہ رکھ پائے۔

ایک مسافر نے بین الاقوامی خبر رساں ادار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ بری طرح ڈر گئے تھے اور چیخ رہے تھے۔ ان میں سے بہت سارے مسافر قرآنی آیات پڑھنےلگے۔ اور خواتین رونے لگیں۔

ایئر لائن کے ترجمان نے نجی خبررساں ادارے  سن آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایاککہ ، "اینڈیگو کی پرواز 6E 9822 سرینگر ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹربیولنس میں پھنس گئی تھی تاہم پائلٹس نے ایسے حالات کے لیے بنائے گئے اصولوں پر عمل کیا اور جہاز کو حفاظت سے لینڈ کروایا۔ کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور تمام مسافروں کو بحفاظت سرینگر ایئرپورٹ پر جہاز سے اتار لیا گیا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button