متحدہ عرب امارات

دبئی میں معمر افراد کیلئے ریٹائرمنٹ ویزہ کیا ہے ؟ اس کے بارے میں آپ کیلئے کن باتوں کا جاننا ضروری ہے؟

خلیج اردو
03 اکتوبر 2020
دبئی: دنیا بھر سے معمر افراد کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ ویزہ پالیسی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر درکار اہلیت کے آپ حامل ہیں تو آپ متحدہ عرب امارات میں ریٹائرمنٹ ویزہ لے کر اس کے مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

پانچ سالہ ریٹائرمنٹ ویزہ دبئی کے رہائشیوں اور شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہیں۔ اگر وہ اس کے مستحق ہیں تو متحدہ عرب امارات میں وہ ریٹائرمنٹ ویزہ پر رہائش پزیر ہو سکتے ہیں۔ اس کیلئے 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہونا لازمی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کے عامر مرکز میں ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی نے گلف نیوز کو بتایا کہ ریٹائرمنٹ ویزہ کیلئے درخواست دینے سے قبل تین شرائط میں سے ایک کا پورا ہونا لازمی ہے۔ شرط اول کہ کسی شخص کے پاس 2 ملین درہم کی جائیداد دبئی میں ہوں ۔ دوسری شرط کے اس کے بنک اکاؤنٹ میں ایک ملین درہم کا فکسڈ ڈیپازٹ ہو اور تیسری شرط یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کا پنشن 20 ہزار درہم سے کم نہ ہو۔ اس کیلئے اسے بنک کے ذرئعے ضمانت دینی ہوگی کہ ہر مہینہ 20 ہزار درہم اس کے اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

ریٹائرمنٹ ویزہ 5 سال کیلئے ویلڈ ہے اور اس میں ویزہ ہولڈر کی درخواست پر اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبنیا بھر سے معمر افراد کیلئے ریٹائرمنٹ ویزہ کا اعلان کیا تھا۔ اس کیلئے دبئی میں ریٹائرمنٹ کے عنوان سے پرواگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین درخواست دے سکتے ہیں۔ اس پروگرام کیلئے ضی ڈی آر ایف اے اور دبئی ٹوورزم کے درمیان اشتراک ہوا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button