متحدہ عرب امارات

کویت میں ایرانی حملے سے چینی کمپنی کی عمارت کو نقصان، ایک کارکن جاں بحق

خلیج اردو
کویت میں ایرانی حملے کے نتیجے میں چینی کمپنی کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔

کویت کی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی حملہ ملک کے شمالی علاقے میں واقع چینی کمپنی کی عمارت پر ہوا، جس سے عمارت کو بھاری مالی نقصان پہنچا جبکہ ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ حکام کے تعاون سے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے اور صورتحال سے نمٹا گیا۔

کویتی مسلح افواج نے ملکی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button