Uncategorized

وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی۔

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس ہوا۔

 

وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد شدہ اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے. متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button