خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر عالمی مالیاتی ادارہ ناراض ہوگیا، نئے قرض پروگرام کیلئے وفد فوری طور پر پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کسی وقت پاکستان آسکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے بجٹ اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عالمی ادارے نے بجلی اور گیس کے ریٹ مزید بڑھانے ،سبسڈی کو مزید کم کرنے اور مزید ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے نئے بجٹ اقدامات کو جزوی قرار دیتے ہوئے یکم جولائی سے نئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے نے یہ اقدامات نئے پیکیج کی منظوری کے لیئے لازم قراردیے ہیں۔
جون کے آخری ہفتے کے بجائے آئی ایم ایف اب جولائی کے دوسرے ہفتے میں آئے گا۔ جس کے باعث پاکستان کو ملنے والے نئے پیکیج کا اجرا ملتوی ہو گیا۔
آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے
مشکل فیصلوں کو معیشت کے لیئے ضروری قرار دے دیا ہے۔