Uncategorized

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن مخالف کیس میں رہا ہوگئے، کارکنان نے اڈیالہ جیل پر ان کا استقبال کیا

خلیج اردو

اسلام آباد: فواد چوہدری کے حق اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم اور میانوالی کے ایم این اے کو غدار کہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری جیل سے رہا ہوگئے۔۔۔الیکشن کمیشن توہین کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے وقت پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا خیرمقدم کیا

 

اہلیہ فواد چوہدری حبہ بخاری اپنے بچوں کے ہمراہ استقبال کیلئے موجود تھیں، رقعت امیز مناظر دیکھنے میں آئے

 

فواد چوہدری نے ان کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں ، احتجاج کرنے والوں خصوصاً فرخ حبیب اور سیاسی مخالفت کے باوجود ان کی گرفتاری پر تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

 

فواد چوہدری کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں 20 ہزار مچلکوں کے عوض مشروط ضمانت دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ فواد چوہدری آئندہ سے ایسے بیانات نہیں دیں گے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button