عالمی خبریں

اقوام متحدہ نےتازہ ترین میزائل تجربات پر شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو

امریکہ :اقوام متحدہ میں امریکی  سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  اجلاس امریکی شہر  نیو یارک میں منعقد ہوا جس میں شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات پر غور کیا گیا۔

 

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے رکن ممالک کے نمائندوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کی جانب سے 18 فروری اور 19 فروری کو کیے گئے میزائل تجربات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

شمالی کوریا کے میزائل تجربات  پرگرین فیلڈ نےکہا کہ چونکہ  کونسل  نے اس حوالے سے کوئی مشترکہ نوٹس جاری نہیں  کیاجس  نے پیانگ یانگ کو بغیر کسی خوف کے اپنے غیر مستحکم میزائل تجربات جاری رکھنے کا حوصلہ دلایا ہے۔

 

انہوں نے بتایا  کہ  شمالی  کوریا  کےمیزائل تجربات  کے نتائج   سے  اسے محفوظ رکھنے والے  خطہ ایشیا کو اور پوری دنیا کو  تصادم کے خطرات  سے دو چار کر رہے ہیں۔

 

کونس  میں ویٹو  کے اختیارات کے مالک ارکان چین اور روس کی جانب اشارہ کرنے والی گرین فیلڈ  نے کہا کہ’’اگر دونوں رکن ممالک کونسل کو اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے سے روکتے رہے تو شمالی کوریا ہتھیاروں کے نئے تجربات جاری رکھے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button