عالمی خبریں

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ سیاسی انتقام ہے جو امریکہ اور مغرب کا اصل چہرہ ہے،روسی صدر

خلیج اردو

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف جاری امریکا میں عدالت کارروائیوں کو ’امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی‘ قرار دے دیا اور امریکی جمہوریت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 

رپورٹس کے مطابق روسی شہر ولادی ووستوک میں 2023 کے مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے کہا آج (امریکہ میں) جو کچھ ہو رہا ہے میری رائے میں اچھا ہے۔ کیونکہ یہ امریکی سیاسی نظام کی بوسیدگی کو ظاہر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا دوسروں کو جمہوریت کے بارے میں لیکچر دینے کا اہل نہیں ہے۔

 

روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کیخلاف جو بھی کارروائیاں ہورہی ہیں، ان کے پیچھے خفیہ سیاسی مقاصد ہیں اور یہ امریکی اور پوری دنیا کے عوام کے سامنے امریکا کے اندرونی مسائل کو بے نقاب اور امریکی سامراج کی درندہ صفت کو ظاہر کررہا ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہمارا اصل دشمن کون ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button