خلیج اردو
بنگلہ دیش :بنگلہ دیش کو ڈالر کے بحران کا سامنا جبکہ درآمدات پر آدائیگیوں کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،
برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کے ذخائر میں کمی کا باعث بنا ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ۔
تفصیلی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 39 ارب ڈالر سے کم ہو کر 32 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ۔
بنگلہ دیشی ٹکا میں ڈالر کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، یاد رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں ٹکا کی قدر 84 سے کم ہو کر 107 پر آگئی ۔
حکام کے مطابق گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو بچانے کیلئے حکومت نے تمام غیر ضروری درآمدات روک دیں جبکہ کمرشل بینکون نے ڈالر کی قلت کی وجہ سے نئی ایل سیز کھولنا بند کر دیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے 20 بینک غیر ملکی کرنسی ہولڈنگز میں منفی بیلنس کی وجہ سے بیرونی ادائیگیاں نہیں کر سکے۔