عالمی خبریں

رمضان المبارک کی آمد، سنٹر لندن سجایا دیا گیا

خلیج اردو

لندن :لندن کے ویسٹ اینڈ کو تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منانے کے لیے سجایا گیا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت کے مشہور ضلع کو ہلال کے چاندوں اور ستاروں کی شکل میں فانوس لالٹینوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جس میں پیکاڈیلی اور لیسٹر اسکوائر کے درمیان کوونٹری اسٹریٹ پر “مبارک رمضان” کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔

یہ علاقہ خلیج سے آنے والے سیاحوں اور شہر کی مسلم آبادی کے بڑے حصوں میں مقبول ہے، جو کہ کل آبادی کا تقریباً 15 فیصد بنتا ہے، یہ علاقہ بین الاقوامی سطح پر خریداری کے مواقع، ریستوران اور تفریحی مقامات کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

 

رمضان المبارک کےمقدس مہینے کے دوران اس علاقے میں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے “رمضان کا رش” کہا جاتا ہے۔

 

لندن کی رمضان سے متاثر ہونے والی نئی سجاوٹ کی خبریں کچھ دن بعد سامنے آئیں جب برطانیہ کے سکے بنانے والی سرکاری کمپنی رائل منٹ نے ایک نیا گولڈ بلین بار جاری کیا۔

 

اس گولڈ بلین بار میں مکہ مکرمہ میں کعبہ کی تصویر کشی کی گئی تھی، جو کہ اسلام کے مقدس ترین مقام ہے، اس کی قیمت 1150 پاؤنڈ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button