خلیج اردو
فرانس :برطانوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں وہ علاج کی غرض سے کچھ دن گزاریں گے۔
ویٹیکننس یا گیا ہال میکرنے کی دعوت میویزات پر دست سٹی کے ترجمان نے بتایا کہ 86 سالہ پوپ فرانسس کو حالیہ دنوں میں سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ پیش آ رہا تھا ، وہ کورونا وائرس میں مبتلا نہیں تھے، انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صحت کے حوالے سے پیغام بھیجیے اور انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کے لیے یہ سال کا مصروف ترین ماہ ہے جس میں انہوں نے ایسٹر ویک اینڈ سے قبل بہت سی تقریبات میں شرکت کرنی ہے اور وہ اپریل کے آخر میں ہنگری کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے لوگوں سے پوپ کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔