عالمی خبریں

عالمی توانائی منڈی کو بڑا دھچکا، یو اے ای کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان، یکم مئی سے اطلاق، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے عالمی توانائی منڈی میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ پیداوار میں لچک اور پالیسی خودمختاری بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔

اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا جس کے اہم ارکان میں سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت شامل ہیں، جبکہ اوپیک پلس 2016 میں اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے اتحاد سے وجود میں آیا جس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل قیمت 112.39 ڈالر ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 5.14 فیصد اضافے کے ساتھ 101.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق یو اے ای کے اس فیصلے سے عالمی توانائی سپلائی، قیمتوں کے توازن اور مارکیٹ کے استحکام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button