خلیج اردو
صومالیہ :صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا۔
امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق امریکی فوجی آپریشن میں داعش کے دیگر 2 جنجگو بھی ہلاک ہوئے۔ ال سوڈانی افریقہ میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق ہم نے سوڈانی کو پکڑنے کے لیے تیاری کر رکھی تھی، لیکن دشمن قوتوں کے آپریشن کے جواب کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی،
2012 میں اس کے داعش میں شامل ہونے سے پہلے السوڈانی کو امریکی محکمہ خزانہ نے غیر ملکی جنگجوؤں کو الشباب کے تربیتی کیمپ میں سفر کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنے میں اس کے کردار کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔
حسن شیخ محمد کے انتخاب کے بعد الشباب کے خلاف اگست 2022 میں شروع ہونے والی صومالی حکومت کی کارروائی نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
لیکن یہ گروپ، جو 2007 سے صومالیہ کی حکومت کا تختہ الٹنے اور اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریح کو نافذ کرنے کے لیے لڑ رہا ہے، نے ملک بھر میں کئی حملوں کا جواب دیا ہے۔