خلیج اردو
لندن :شمالی لندن کے ایک گرجا گھر کے قریب گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب وہاں جنازہ ہو رہا تھا۔
برطانوی پولیس کے مطابق، فائرنگ کے اس واقعے میں چار خواتین اور ایک دوسری بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔
فائرنگ سے زخمی ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
دوسری چار زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی عمریں 21، 48، 54 اور 41 سال بتائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ایک 12 سالہ لڑکی جس کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا تھا کو اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
لندن پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا جہاں ایک جنازہ ہو رہا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ گولیاں چلتی کار سے چلائی گئیں جو اس کے بعد جائے وقوعہ سے دور نکل گئی۔
پولیس کو چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد لندن ایمبولینس سروس اور ایئر ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔
تاہم اس واقعے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، لیکن تفتیش کاروں نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ اگرکسی کے بعد اس واقعے کی کوئی ویڈیو فوٹیج موجود ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرکے اس کے حوالے کرے تاکہ تفتیش میں مدد لی جا سکے۔
فادر ٹروڈ کے مطابق میں چرچ کے اندر تھا۔فائرنگ کی آواز سنی اور لوگ واپس چرچ میں بھاگے۔لوگ بہت خوفزدہ تھے، لوگوں نے چرچ میں پناہ لی یہاں تک کہ پولیس نے کہا کہ وہ وہاں سے جا سکتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ اتنے خوفزدہ تھے کہ انہیں باہر جانے کے لیے اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے کچھ دیر انتظار کرنا پڑا۔