خلیج اردو
سوئس :سوئس پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر مبینہ دھماکا خیز مواد لے کر گھومنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ دوپہر مشتبہ ملزم کو سیکیورٹی افسران نے روکا، اس نے بلٹ پروف جیکٹ اور پستول رکھنے کی بیلٹ لگا رکھی تھی۔
ملزم کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کے ذرات بھی پائے گئے۔
ملزم کی گاڑی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کھڑی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ ملزم کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد تھا۔
علاقے کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ سمیت قریب موجود عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ روبوٹ کے ذریعے ملزم کی گاڑی کو چیک کیا گیا تاہم اس میں کوئی خطرناک شے نہیں تھی۔
5 گھنٹے بعد شام 7 بجے ہنگامی اقدامات ختم کر دیے گئے لیکن ملزم طبی اور جسمانی معائنے کیلئے تاحال زیر حراست ہے۔
سوئس حکام کے مطابق علاقے میں سرش آپریشن کے ساتھ ساتھ تحقیقات جاری ہے ۔