خلیج اردو
پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔
میڈیا کے مطابق رچرڈ اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔
اولسن نے پچھلے برس جون میں اعتراف جرم کیا تھا کہ انہوں نے تفتیش کاروں کو جھوٹا بیان دیا تھا اور غیرملکی حکومتوں کیلئے لابنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
سماعت کے موقع پرآبدیدہ 63 سالہ سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں۔
رچرڈ اولسن پر پاکستانی صحافی کے ساتھ تعلق کیلئے اپنے عہدے کے دوران دھوکہ دہی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام بھی ہے۔