خلیج اردو
خیرسون: روس اور یوکرین جنگ میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ روسی صدر نے بھی تازہ ترین بیان میں یوکرین پر حملوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
تازی ترین اطلاعات کے مطابق یوکرین کے شہر خیرسون میں روسی طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے شہر کو بدترین بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے اور شہر اجڑ چکا ہے۔
یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور روس کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ حملوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے اٹھارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جو تصاویر سامنے آئیں ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرطرف تباہی اور بدحالی ہے اور عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ میں جلتا دیکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین حملوں پر اگرچہ روس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن روسی صدر پیوٹن نے حالیہ ایک بیان میں جنگ کا منظر نامہ تبدیل کرنے کی انتباہ دی تھی۔
Source: Khaleej Times