
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت میں طیارے گرنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے، اور انہوں نے اب تک آٹھ مواقع پر جنگ روکنے میں کردار ادا کیا ہے۔ صدر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ انہوں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔
صدر نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا۔






