پاکستانی خبریں

حکومت نے پٹرول اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کر دی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button