
خلیج اردو
اسلام آباد: طالبان حکومت کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر نافذ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق جنگ بندی کل شام 6 بجے تک برقرار رہے گی۔
سیز فائر کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا، اعتماد سازی کو فروغ دینا اور مسائل کا پُرامن اور پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔ جنگ بندی کے دوران تمام متعلقہ فورمز پر رابطے بحال رہیں گے۔
پاکستان خطے میں امن، معاشی تعاون اور پناہ گزینوں کے مسئلے کے دیرپا حل کا خواہاں ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔
جنگ بندی کی درخواست سے متعلق پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان یہ درخواست کرچکا ہے جبکہ افغانستان کی جانب سے بھی یہی دعویٰ کیا جارہا ہے۔







