خلیج اردو
اسلام آباد: ایف بی آر کی لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل دکھانے والے افراد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ کروڑوں کے اثاثے اور لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور 20 سے زائد افراد کی پرتعیش زندگی پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
تحقیقات میں انکم ٹیکس گوشواروں میں کم آمدنی ظاہر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور ٹریول ولاگر بھی اس کارروائی میں شامل ہیں، جن کے متعدد ممالک میں پرتعیش دوروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ 2020 سے 2025 تک یورپ، مڈل ایسٹ اور ایشیا کے سفر کیے گئے۔
ایف بی آر نے تحقیقات مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔






