سپورٹس

قومی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں ناکام، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام

خلیج اردو
راولپنڈی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 68 رنز کا آسان ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ریان رکلٹن نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد نعمان نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا۔ چوتھے دن پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 44 رنز کا اضافہ کر سکی۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 28، محمد رضوان نے 18، سعود شکیل نے 11، امام الحق نے 9 اور عبداللہ شفیق نے 6 رنز بنائے۔

شان مسعود، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ساجد خان نے آخر میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 13 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button