سپورٹس

آئی سی سی نے وائیڈ بال کیلئے نیا قانون بنا دیا، پچ پر وکٹوں کے پاس دو مزید لکیریں بنائی جائیں گی

خلیج اردو
دبئی، 25 اکتوبر 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائیڈ بال کے تعین کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت پچ پر وکٹوں کے دونوں جانب دو اضافی لکیریں بنائی جائیں گی۔ یہ لکیریں اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد دیں گی کہ لیگ سٹمپ سے باہر جانے والی گیند وائیڈ قرار پائے گی یا نہیں۔

آئی سی سی کے مطابق گیند اگر لیگ سٹمپ پر موجود نئی لکیر سے باہر جائے گی تو اسے وائیڈ قرار دیا جائے گا، جبکہ اس سے پہلے لیگ سٹمپ سے باہر جانے والی ہر گیند خود بخود وائیڈ شمار ہوتی تھی۔ نیا قانون ابتدائی طور پر چھ ماہ کے لیے ٹرائل بنیادوں پر نافذ کیا گیا ہے، اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے باقاعدہ طور پر عالمی سطح پر لاگو کر دیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button